Read more

Karachi mein naya e-Challan system — Sindh Police ka shaffaf digital qadam | Wafid Guide
Faceless E-challan System IG Sindh

Faceless E-challan System IG Sindh | Sindh Police E-Ticket | E-challan in Karachi & Hyderabad From 27-Oct-2025

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی ایس پی ایڈمن ٹریفک جناب کاشف ندیم، ڈی ایس پی لیگل ٹریفک جناب محمد طفیل، آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی تواب، جنرل سیکریٹری محمد الیاس، سینئر وائس پریذیڈنٹ عبدالرحمن، چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر عمران زیدی سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے وفد کو فیس لیس / ای ٹکٹنگ سسٹم، ٹریفک قوانین اور گاڑیوں پر واضح نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

منی بسوں اور کوچز کے ڈرائیورز کی تربیت کی جائے تاکہ وہ مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے، تیز رفتاری، ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی جیسے خطرناک اقدامات سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔

چنگچی رکشہ کم عمر افراد کو رکشہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں کو سوار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شہر بھر کی تمام شاہراؤں پر ڈبل پارکنگ اور غلط پارکنگ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ فیس لیس ای چالان کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز چالان اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

تمام منی بسوں اور کوچز میں 27 اکتوبر 2025 تک جی پی ایس ٹریکر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ ٹرانسپورٹرز کو جلد از جلد عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹر وفد نے فیس لیس / ای ٹکٹنگ سسٹم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے کامیاب نفاذ کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مزید برآں، ڈرائیورز کی تربیت کے لیے ٹریفک پولیس کے اشتراک سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

"آپ کے سفر میں ہمسفر – کراچی ٹریفک پولیس"